کیسے پڑھتا خوش الحانی کی طرح
زندگی تحریر تھی تلخ بیانی کی طرح
زندگی پر جو شفقت کی نظر ڈالی
حُسن کھلتا گیا مصرع ثانی کی طرح
میں لکھ ہی نہیں سکتا مشکل الفاظ
زندگی نے پڑھایا ہے معنی کی طرح
زندگی ماں کی کوکھ سے ہوئی ہے عطا
عزیز رکھا ہے ماں کی نشانی کی طرح
ماں باپ کی ہر نصیحت نعیم
سنبھال رکھی ہے آیتِ قرآنی کی طرح