آنکھوں میں ٹوٹے خواب دیکھے ہیں

غزل

آنکھوں میں ٹوٹے خواب دیکھے ہیں
ہم نے تو روتے خواب دیکھے ہیں

چاہت کی روشنی سے جلتے جلتے
مدھم سے ہوتے خواب دیکھے ہیں

خوابوں میں جب بھی تجھ کو پکارا
ویران، سوکھے خواب دیکھے ہیں

تقدیر سے الجھتے رہے ہیں ہم
آہیں ہی بھرتے خواب دیکھے ہیں

آغوشِ گُل کی چاہت میں، نعیم
کانٹوں پہ سوتے خواب دیکھے ہیں

نعیم باجوہ

اپنی رائے سے آگاہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top