اپنا گر احتساب ہو جائے

غزل

اپنا گر احتساب ہو جائے
ذرّہ بھی آفتاب ہو جائے

تشنگی کا لبوں پہ ہو اعجاز
دشت بھی آب آب ہو جائے

ہے یہ دنیا خداؤں کی زد میں
ایک کا انتخاب ہو جائے

سب جلال و جمال دنیا کا
تیرے نام انتساب ہو جائے

سارے کھاتے نعیم لے آؤ
آج سب کا حساب ہو جائے

نعیم باجوہ

اپنی رائے سے آگاہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top