بڑی مشکل سے آیتِ ثواب ڈھونڈ لاتے ہیں
واعظ تفسیر میں عذاب ڈھونڈ لاتے ہیں
بوند تک نہیں ہوتی دسترس میں جنکی
وہ تشنہ لب سیلاب ڈھونڈ لاتے ہیں
تم منتظر و بےتاب ڈھونڈ کر لاؤ
ہم گھڑا اور چناب ڈھونڈ لاتے ہیں
سنا ہے چلمن سرکتی ہے کسی ساعت
چلو وہ لمحہءنایاب ڈھونڈ لاتے ہیں
ویران سرائے کی مانند ہو چلی آنکھیں
کوئی دریا کوئی خواب ڈھونڈ لاتے ہیں
یہ چاک گریباں جب چاہیں نعیم
تیری محفل سے آداب ڈھونڈ لاتے ہیں