فکر سے شعر کی تشکیل ہوتی ہے
کب کسی حکم کی تعمیل ہوتی ہے
رستے ہموار کرنے پڑتے ہیں پہلے
پھر خیالات کی ترسیل ہوتی ہے
پہلے صحرائے تن کی پیاس بجھتی ہے
پھر کہیں جا کے ظاہر جھیل ہوتی ہے
لکھ دی جاتی ہے حصے میں سیاہی پھر
بندے کی جب نیت تبدیل ہوتی ہے
بیٹھ جاتی ہے نفرت ذہن میں جا کر
پھر نعیم اس کی ہی تعمیل ہوتی ہے
