ہے میرا بس اکلوتا غم یعنی تم
میرے اس غم کا مرہم یعنی تم
سینے میں اک دھڑک رہا ہے دل بس
اور اس دھڑکن کی سرگم یعنی تم
اک دلہن کے پاؤں میں پائل چھنکے
اور اس پائل کی چھم چھم یعنی تم
تھا وقتِ رخصت اور سرہانے میرے
مغموم سا چہرہ، آنکھیں نم یعنی تم
رُت ویراں پت جھڑ کی یعنی میں نعیم
سارے ہی سہانے موسم یعنی تم
