سوچ لینا وفا سے پہلے

غزل

سوچ لینا وفا سے پہلے
لوٹ آنا بلا سے پہلے

راہ رکھتے ہیں واپسی کا
راہرو انتہا سے پہلے

ہے محبت کا روگ لوگو
سوچتے مبتلا سے پہلے

ہے یہ یارِ نہاں کا کوچہ
جانتے تھے صدا سے پہلے

اس کے کوچے میں نعیم
کاسہ پہنچا گدا سے پہلے

نعیم باجوہ

اپنی رائے سے آگاہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top