تجھے نہ ڈھونڈتے تو بہتر تھا

غزل

تجھے نہ ڈھونڈتے تو بہتر تھا
ہجر ہی کو پوجتے تو بہتر تھا

ایک ہلکی سی دستک کافی تھی
اندر نہ جھانکتے تو بہتر تھا

تُو جو کہتا بس وہی سُنتے
کچھ نہ پوچھتے تو بہتر تھا

اب اور جستجو فضول تھی
راکھ نہ کریدتے تو بہتر تھا

خود ساختہ پہیلی کو نعیم
خود ہی بُوجھتے تو بہتر تھا

نعیم باجوہ

اپنی رائے سے آگاہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top